in

کراچی: بجلی صارفین کےلیےفی یونٹ بجلی مہنگی کرنےکی درخواست

کراچی: بجلی صارفین کےلیےفی یونٹ بجلی مہنگی کرنےکی درخواست

کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 71 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری کرلی ہے۔ درخواست نیپرا کوارسال کردی گئی ہے اور سماعت 23 فروری کو ہوگی۔

کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 71 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری کرلی ہے۔ درخواست نیپرا کوارسال کردی گئی ہے اور سماعت 23 فروری کو ہوگی۔

کراچی میں بجلی صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کی گئی ہے۔ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 11 پیسہ فی یونٹ سستی کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کےمطابق کےالیکٹرک نےجون سے دسمبر 2020 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مجموعی طور پر3 روپے 23 پیسے اضافہ جبکہ 1 روپیہ 52 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔اسی طرح اپریل سےدسمبر 2020 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 3 روپے 80 پیسےاضافہ جبکہ 3 روپے 91 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔

نیپرا نے کےالیکٹرک کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے23  فروری کو سماعت کا اعلان کیا ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست منظور ہوئی تو کراچی والوں پر5 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چونیاں میں 80سالہ شخص کی 75سالہ خاتون سے شادی

چونیاں میں 80سالہ شخص کی 75سالہ خاتون سے شادی

معین خان کے بیٹے نے کس پاکستانی اداکارہ سے شادی کر لی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

معین خان کے بیٹے نے کس پاکستانی اداکارہ سے شادی کر لی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں