in

شیمپو اور صابن سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 

شیمپو اور صابن سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 

شیمپو اور صابن سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 

 لاہور(این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز پرمتعدد اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیا،خشک میوہ جات تین ہزار 175 روپے تک فی کلوگرام مہنگے ہو گئے،باسمتی چاول (ٹوٹا)کے پیکٹ کی قیمت میں آٹھ روپے،شیمپو اور صابن کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ کردیاگیا،کالے چنے اور گرم مصالحے کی قیمت بھی بڑھ گئی،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیاگیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق   ایک کلو باسمتی چاول (ٹوٹا)کے پیکٹ کی قیمت میں 8روپے اضافے  سے اس کی قیمت  76روپے سے بڑھ کر 84روپے ہو گئی ہے۔چلغوزے کی قیمت میں فی کلو گرام تین ہزار 175 روپے ، اخروٹ فی کلوگرام 1400 روپے،بادام فی کلوگرام 1185 روپے، کاجو کی قیمت میں فی کلوگرام 1190 روپے،پستہ فی کلوگرام 915 روپے مہنگا کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر انجیر کی فی کلو گرام قیمت میں 705 روپے، کالے چنے فی کلوگرام 215 روپے مہنگے، گرم مصالحہ کی 100 گرام قیمت میں 18 روپے،الائچی 25 گرام 118 روپے،خشک کھجور چھوہارا کی فی کلوگرام قیمت میں 175 روپے،چکوال والی ریوڑی 200 گرام 27 روپے، 200 گرام پان مصالحہ 23 روپے، 100 گرام چاٹ مصالحہ 10 روپے، ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 10 روپے،شیمپو اور صابن کی قیمت میں بھی 10،10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کسانوں کااحتجاج: 12سو ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم

کسانوں کااحتجاج: 12سو ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم

پمزاسپتال کےملازمین کی تمام امیدیں پوری ہونگی،ڈاکٹرفیصل

پمزاسپتال کےملازمین کی تمام امیدیں پوری ہونگی،ڈاکٹرفیصل