in

بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے،عمران خان

بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے،عمران خان

پیر کواسلام آباد میں وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے۔مشکل معاشی حالات کی وجہ سےغریب عوام سب سےزیادہ متاثر ہو رہی ہے لہذا ان کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نےمعاشی ٹیم کوہدایت کی کہ درآمد شدہ کھانےپینےکی مختلف اشیاء پرعائد ٹیکسز میں بھی کمی لانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی جائیں تاکہ عوام بالخصوص غریب اورمڈل کلاس کوریلیف فراہم کیا جا سکے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی:سٹی اسٹیشن کو کیماڑی سے ملانے والے چینا کریک برج کی بحالی مکمل

کراچی:سٹی اسٹیشن کو کیماڑی سے ملانے والے چینا کریک برج کی بحالی مکمل

آدمی اپنی تیسری حاملہ بیوی اور 3 سالہ بیٹی کو قتل کرکے خود ہی تھانے پہنچ گیا

آدمی اپنی تیسری حاملہ بیوی اور 3 سالہ بیٹی کو قتل کرکے خود ہی تھانے پہنچ گیا