in

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ نرخ 200 روپے کمی سے نرخ ایک لاکھ 11 ہزار روپے کی سطح پر آگئے۔ فی اونس نرخ 2 ڈالر بڑھ گئے۔

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ نرخ 200 روپے کمی سے نرخ ایک لاکھ 11 ہزار روپے کی سطح پر آگئے۔ فی اونس نرخ 2 ڈالر بڑھ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونا 172 روپے سستا ہوکر 95 ہزار 850 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کے بعد سے سونے کے فی تولہ نرخ 1100 روپے کم ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر اضافے سے 1814 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 40 روپے اضافے سے 1390 روپے جبکہ 10 گرام 34.30 روپے بڑھ کر 1191.70 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 27 ڈالر پر آگئے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جیکولین فرنینڈس کا نیا گھر پہلے کس کا تھا؟

جیکولین فرنینڈس کا نیا گھر پہلے کس کا تھا؟

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کرسٹوفر پالمرانتقال کرگئے

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کرسٹوفر پالمرانتقال کرگئے