in

مستقبل قریب میں چینی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں جہانگیرترین کی شوگر ملز نے پاکستانیوں کو اصل بات بتادی

مستقبل قریب میں چینی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں جہانگیرترین کی شوگر ملز نے پاکستانیوں کو اصل بات بتادی

مستقبل قریب میں چینی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں، جہانگیرترین کی شوگر ملز …

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کی قیمت میں حالیہ عرصے میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور کرشنگ سیزن کے باوجود اس میں خاطرخواہ کمی نہ ہو سکی۔ اب تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے جہانگیر ترین کی ’جے ڈی ڈبلیو شوگرملز‘ کی طرف سے پاکستانیوں کو اس حوالے سے مزید بری خبر سنا دی گئی ہے۔

 ایکسپریس ٹربیون کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگرملز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال ایک طرف چینی کی پیداواری لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور دوسری طرف پیداوار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے مستقبل قریب میں چینی کی قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے بلکہ ان میں اضافے کا رجحان رہے گا۔

جے ڈی ڈبلیو شوگرملز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ”حکومت حسب معمول چاہتی ہے کہ چینی اصل پیداواری لاگت سے کہیں کم قیمت پر فروخت کی جائے۔“ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں کرشنگ سیزن کے عروج کے دنوں میں ملک بھر میں چینی کی قیمت 80روپے فی کلوگرام تک رہی۔ اب اس میں ایک بار پھر اضافہ ہو چکا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں یہ 100روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی ’جے ڈی ڈبلیو شوگرملز‘ پاکستان کی چینی کی مجموعی پیداوار کا 20فیصد پیدا کرتی ہیں۔ 

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کرسٹوفر پالمرانتقال کرگئے

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کرسٹوفر پالمرانتقال کرگئے

ڈرامہ’دیریلش ارطغرل‘نے امریکی خاتون کی زندگی بدل دی

ڈرامہ’دیریلش ارطغرل‘نے امریکی خاتون کی زندگی بدل دی