in

گذشتہ ہفتےمہنگائی بڑھ کرسات اعشاریہ آٹھ دوفیصدتک پہنچ گئی

گذشتہ ہفتےمہنگائی بڑھ کرسات اعشاریہ آٹھ دوفیصدتک پہنچ گئی

پاکستان میں گذشتہ ہفتےمہنگائی بڑھ کرسات اعشاریہ آٹھ دوفیصد تک پہنچ گئی۔مرغی،کوکنگ آئل،گھی اورمرچ سمیت 31 اشیائےضروریہ مہنگی ہوگئی ہیں۔ٹماٹر،پیازاورانڈوں سمیت صرف 7 اشیاء سستی ہوئیں۔ ايل پی جی سلنڈر کی قيمت ميں سب سے زيادہ اضافہ ريکارڈ کيا گيا۔

بیورو آف اسٹیٹ اسٹکس کے مطابق گذشتہ ہفتےمہنگائی میں 0.53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔13 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ایل پی جی سلنڈرسب سے زیادہ 36 روپے مہنگا ہوا ہےاورنئی قیمت 1568 روپےہوگئی ہے۔200 گرام سرخ مرچ 25 روپےمہنگی ہوکر360 روپے میں فروخت ہوئی۔ زندہ مرغی 6 روپے کلو مہنگی ہوکر اوسط قیمت 214 روپے پر آگئی۔ڈیزل 2 روپے 93 پیسے مہنگا ہوکر117 روپے 9 پیسے پیٹرول بھی 2 روپے 74 پیسے مہنگا ہو کر 112 روپے 90 پیسے فی ليٹر پر آگیا ہے۔

جن اشیاء کی قیمتیں سستی ہوئیں ان میں ٹماٹر 5 روپے سستے ہوئے اور فی کلو قیمت 40 روپے پرآگئی۔ چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے 22 پیسے پر آگئی۔ پیاز بھی 1 روپے کلوسستا ہوا اور 39 روپے میں فروخت ہوا۔انڈے 1 روپے فی درجن سستےہوئے۔آلو،دال ماش اور گندم کا آٹا بھی معمولی سستا ہوا۔

فروری2021 کا فروری 2020 کی قیمتوں سے موازنہ کیا جائے تو ایک سال میں سرخ مرچ 140 فیصد،انڈے 32 فیصد،چکن 19،گھی 17 فیصد، صابن 18 فیصد مہنگا ہوا۔

تاہم 1 سال میں لہسن 35 فیصد،پیاز 29 فیصد،ٹماٹر 26 فیصد سستا ہوا۔دال چنا 10 فیصد، آلو 8 فیصد، دال مونگ 2 فیصد سستی ہوئی۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف یوٹیوبرکرسٹین بیٹزمین دائرہ اسلام میں داخل

معروف یوٹیوبرکرسٹین بیٹزمین دائرہ اسلام میں داخل

قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ضابطے کی کارروائی کا فیصلہ

قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، ضابطے کی کارروائی کا فیصلہ