in

دنیا کے امیر ترین شخص بننے والے ایلن مسک کو ایک ہی دن میں 21 کھرب روپے سے بھی زیادہ کا نقصان ہوگیا

دنیا کے امیر ترین شخص بننے والے ایلن مسک کو ایک ہی دن میں 21 کھرب روپے سے بھی زیادہ کا نقصان ہوگیا

دنیا کے امیر ترین شخص بننے والے ایلن مسک کو ایک ہی دن میں 21 کھرب روپے سے بھی …

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی سے چلنے والی کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک اور حال ہی میں دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے ایلن مسک کو ایک ہی دن میں ساڑھے 13 ارب ڈالر (21 کھرب 66 ارب 27 کروڑ) روپے کا نقصان ہوگیا جس کے ساتھ ہی ان کی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلی پوزیشن بھی چھن گئی ہے۔

فوربز کے مطابق ایلن مسک جمعہ کے روز ایمازون کے بانی جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے سب سے امیر شخص بنے تھے لیکن پیر کو وہ واپس دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔

گزشتہ روز بجلی سے چلنے والی کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں 8 فیصد کمی آئی جس کے ساتھ ہی ایلن مسک کی دولت بھی ساڑھے 13 ارب ڈالر کم ہو کر 176 ارب 20 کروڑ ڈالر رہ گئی۔ اس تبدیلی کے بعد ان کی دولت 182 ارب 10 کروڑ ڈالر کے مالک جیف بیزوس سے 6 ارب ڈالر کم ہوگئی ہے۔

ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گزشتہ نو ماہ کے دوران (مارچ 2020 سے جنوری 2021) ایلن مسک کے اثاثوں میں 152 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2020 میں ان کے اثاثے صرف 24 ارب 60 کروڑ ڈالر تھے جو اب 176 ارب 20 کروڑ ڈالر ہو چکے ہیں۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موٹروے زیادتی کیس چالان نا مکمل مگر پولیس اہلکاروں کو انعامی رقم دے دی گئی

موٹروے زیادتی کیس چالان نا مکمل مگر پولیس اہلکاروں کو انعامی رقم دے دی گئی

جلد پر نکلے دانوں سے چھٹکارا کیسے پایا جائے اداکارہ شردھا کپور نے سستا اور آسان ترین نسخہ بتادیا