in

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا سستا

GOLD RATE, PAKISTAN,

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ نرخ 200 روپے جبکہ فی اونس 16 ڈالر کم ہوگئے۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ نرخ 200 روپے جبکہ فی اونس 16 ڈالر کم ہوگئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے اور 10 گرام سونا 170 روپے سستا ہوکر 96 ہزار 750 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر کمی سے 1834 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 20 روپے کمی سے 1380 روپے جبکہ 10 گرام 17.15 روپے سستی ہوکر 1183.12 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ گر کر 26.68 ڈالر پر آگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

الطاف حسین کرونا کا شکار، آئی سی یو میں داخل

الطاف حسین کرونا کا شکار، آئی سی یو میں داخل

سونے کی فی تولہ قیمت میں دو سو روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں دو سو روپے کمی