in

کورونا اشتہاری مہم پر کتنے پیسے خرچ ہوں گے؟ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

کورونا اشتہاری مہم پر کتنے پیسے خرچ ہوں گے؟ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

کورونا اشتہاری مہم پر کتنے پیسے خرچ ہوں گے؟ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بڑا فیصلہ …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کورونا کی اشتہاری مہم اور ہیلی کاپٹرز کی مرمت کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کے حوالے سے اشتہاری مہم کیلئے وزارت اطلاعات کو 141 ملین روپے کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ڈھائی کروڑ، ایف سی خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کیلئے ایک کروڑ اور پاکستان رینجرز پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

ای سی سی اجلاس میں پاکستان کوارٹرز کی لیز میں توسیع کی منظوری بھی دے دی گئی، اس کے علاوہ ای سی سی نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے مابین گیس سپلائی معاہدے کی تجدید کی بھی منظوری دے دی۔

مزید :

قومیبزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا پر پابندی، اطالوی میئر کا دلچسپ و عجیب اعلان

کرونا پر پابندی، اطالوی میئر کا دلچسپ و عجیب اعلان

ملک بھرمیں مضرصحت پانی فروخت ہورہاہے، پاکستان کونسل آبی وسائل

ملک بھرمیں مضرصحت پانی فروخت ہورہاہے، پاکستان کونسل آبی وسائل