in

حکومت کی بجلی قیمتوں میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کی درخواست اہم خبر آگئی

حکومت کی بجلی قیمتوں میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کی درخواست اہم خبر آگئی

حکومت کی بجلی قیمتوں میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کی درخواست، اہم خبر آگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت16 روپے 79 پیسے کرنے کی سفارش کی گئی ہے،بعض صارفین کو ایک روپے84 پیسے فی یونٹ تک سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے،300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کو سبسڈی دی جائے گی ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے300 سے 700 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 48 پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا گیا ہے، 700 سے زائد یونٹ والے صارفین کیلئے دو روپے چار پیسے ،ٹی او یو آف پیک صارفین کیلئےتین روپے 23 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، اس کے علاوہ کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف میں چار روپے نو پیسے فی یونٹ تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

صنعتی صارفین کیلئے ایک روپے 14 پیسے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے،حکومت بجلی کے زرعی صارفین کو 85 ارب روپے کی سبسڈی دےگی ۔

مزید :

قومیعلاقائیاسلام آبادبزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انٹر بینک میں ڈالر معمولی مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

انٹر بینک میں ڈالر معمولی مہنگا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

ویڈیو:کراچی میں ڈاکو ڈیڑھ کروڑ کے عروسی ملبوسات لے اڑے

ویڈیو:کراچی میں ڈاکو ڈیڑھ کروڑ کے عروسی ملبوسات لے اڑے