in

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

پاک سوزوکی اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔ اس سے قبل اٹلس ہونڈا کی جانب سے موٹر سائیکلیں مہنگی کی جاچکی ہیں۔

پاک سوزوکی اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔ اس سے قبل اٹلس ہونڈا کی جانب سے موٹر سائیکلیں مہنگی کی جاچکی ہیں۔

پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت 4 ہزار روپے تک بڑھادی، جس کے بعد سوزوکی جی آر 150 دو لاکھ 90 ہزار، جی ایس 150 ایک لاکھ 97 ہزار اور جی ایس 150 ایس ای دو لاکھ 14 ہزار روپے پر پہنچ گئیں۔

اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 2400 روپے تک اضافہ کردیا تھا، جس کے باعث ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 81 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔ اٹل ہونڈا اور سوزوکی موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اطلاع یکم فروری سے ہوگیا۔

یونائیٹڈ موٹر سائیکل نے 125 سی سی کی قیمت 2 ہزار روپے اور 70 سی سی ایک ہزار روپے مہنگی کردی۔

اس سے قبل یاماہا اور چینی بائیک مینوفیکچررز سپر پاور، ہائی اسپیڈ اور یونیک بھی اپنی موٹر سائیکلیں 500 روپے سے 10 ہزار روپے تک مہنگی کرچکے ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سے ملک میں موٹر سائیکلوں کی طلب میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، غیر معمولی طلب کے باعث موٹر سائیکل سیکٹر کو 20 سالوں میں پہلی مرتبہ گاڑیوں کی بروقت فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بیشتر ڈیلر وقت پر موٹر سائیکل ڈیلیور کرنے قاصر تھے اور موٹرسائیکلیں کراچی میں مشہور اکبر روڈ جیسی کھلی منڈی میں ’اون منی‘ پر فروخت ہو رہی ہیں۔

اون منی کیا ہے

اون منی آٹو سیکٹر کی اصطلاح ہے مگر بنیادی طور پر یہ گاڑی جلد حاصل کرنے کیلئے اصل قیمت سے زیادہ رقم ادا کرنے کو کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ عام طور پر کار خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کچھ قیمت کا کچھ حصہ دے کر بکنگ کرتے ہیں، پھر کار کی ڈیلیوری تک 3 ماہ تک کا وقت لگتا ہے۔ اس دوران آپ باقی رقم بھی ادا کرتے ہیں اور گاڑی ملتے ہی آپ پوری قیمت ادا کرچکے ہوتے ہیں مگر ’اون منی‘ میں آپ اصل قیمت سے زیادہ پیسے دے کر فوری طور پر گاڑی حاصل کرلیتے ہیں۔

صابر شیخ نے کہا کہ صنعت کو سپلائی کا مسئلہ درپیش ہے۔ کرونا وائرس کے آغاز سے ہی اسپیئر پارٹس اور خام مال کی سپلائی متاثر ہوچکی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم عمران خان نے کرونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کرونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح کردیا

چنیوٹ: ہراسانی پرخاتون نے ایک شخص کی سرعام پٹائی کردی

چنیوٹ: ہراسانی پرخاتون نے ایک شخص کی سرعام پٹائی کردی