سورس: Wikimedia Commons
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت ہوگیا۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق تیل و گیس کا نیا ذٰخیرہ حیدر آباد سے دریافت ہوا ہے۔ یہاں کنویں سیال ون کو 2442 میٹر گہرا کھودا گیا جس سے 1.146 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت ہوئی۔
او جی ڈی سی ایل اعلامیے کے مطابق کنویں سے 680 بیرل یومیہ آئل بھی دستیاب ہوگا۔