in

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ نرخ 350 روپے جبکہ فی اونس 12 ڈالر بڑھ گئے۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ نرخ 350 روپے جبکہ فی اونس 12 ڈالر بڑھ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 97 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر اضافے سے 1860 ڈالر پر آگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 60 روپے اضافے سے 1430 روپے جبکہ 10 گرام 51.45 روپے بڑھ کر1226 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 29.44 ڈالر پر پہنچ گئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ: کرونا کے باعث کل اموات 4 ہزار سے متجاوز

سندھ: کرونا کے باعث کل اموات 4 ہزار سے متجاوز

کسانوں کو روکنے مودی حکومت نے کنکریٹ کی دیوار بنادی

کسانوں کو روکنے مودی حکومت نے کنکریٹ کی دیوار بنادی