in

پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسزمیں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسزمیں اضافہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز میں اضافہ کردیا ہے۔پٹرول پر46 روپے 9 پیسےاورڈیزل پر47 روپے 89 پیسےفی لیٹرتک ٹیکسز وصول کئےجارہےہیں۔پٹرول پرلیوی 21 روپےاورڈیزل پر22.11 فی لیٹرہے۔

پٹرول پرکمپنی مارجن 45 پیسےاورڈیلرزمارجن میں 58 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ ڈیزل پرکمپنی مارجن 45 پیسےاورڈیلرزمارجن میں 50 پیسےاضافہ متوقع ہے۔اضافے کے بعد پٹرول پر کمپنی مارجن 2.81 سے بڑھ کر 3.26 اور ڈیلرز مارجن 3.70 سے بڑھ کر 4.28 روپے ہو جائے گا۔ڈیزل پرکمپنی مارجن 2.81 سے بڑھ کر 3.26 اور ڈیلرز مارجن 3.12 سے بڑھ کر3.62 روپے ہو جائے گا۔

پنجاب اسمبلی میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینےکےمطالبے کی قراردادجمع کروائی گئی۔ قراردادمسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ درخواست کا متن ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہےاوریہ ایوان 1 ماہ میں 3 مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج بھی کردیا گیا ہے۔درخواست جوڈیشل ایکٹیویزم پینل نےدائرکی ہے۔درخواست گزارکاموقف ہےکہ عالمی سطح پرپیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں۔عدالت پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا حکم دے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی سےپاکستان کےدیگر شہروں کے سفرکاآسان طریقہ

کراچی سےپاکستان کےدیگر شہروں کے سفرکاآسان طریقہ

کمسن بچی نے ڈائنوسار کے نشان دریافت کرلیے

کمسن بچی نے ڈائنوسار کے نشان دریافت کرلیے