in

پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کردی گئی

LPG cylinder

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قمیت 148 سے بڑھ کر 158 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ گھریلو سلینڈر 122 اور کمرشل 471  روپے مہنگا ہوگیا۔

گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 1741 سے بڑھ کر 1863 روپے اور کمرشل سلینڈر کی نئی قیمت 6697 سے بڑھ کر 7168 روپے ہوگئی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت کا تعین فروری کے لیے کیا ہے۔

اتوار 3 جنوری کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 54 پیسے تک اضافہ کیا تھا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.88 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول 111.90 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 116.07 روپے، لائٹ ڈیزل 79.23 روپے اور مٹی کا تیل 80.19 روپے کا ہوگیا۔

اوگرا کی ارسال کردہ سمری کے مطابق پیٹرول 12 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ سمری میں مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔

اوگرا حکام کے مطابق سمری پیٹرولیم لیوی 30 روپے فی لیٹر کے تناسب سے بنائی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 15 روز کے لیے بھی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں،سینیٹرشبلی

اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں،سینیٹرشبلی

کراچی سےپاکستان کےدیگر شہروں کے سفرکاآسان طریقہ

کراچی سےپاکستان کےدیگر شہروں کے سفرکاآسان طریقہ