in

پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربااضافہ پاکستانی حیران پریشان

پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربااضافہ پاکستانی حیران پریشان

پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربااضافہ، پاکستانی …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کے بعد لیکوئیڈ پٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا جس کا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،  نئی قیمتوں کااطلاق یکم فروری 2021 (آج )  سے ہوگیاہے ، یاد رہے کہ گزشتہ رات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 10 روپے 38 پیسےاضافہ کیا گیا جس کے بعد فی کلوگرام نئی قیمت 157 روپے 89 پیسے ہوگئی ۔ تازہ اضافے کے بعد  گھریلوسلنڈر 122 روپے 46 پیسےمہنگا ہو کر  1863 روپے 14 پیسےتک جا پہنچا۔ 

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے ، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔وزیراعظم آفس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق شروع ہوگیاہے۔یہ مسلسل پانچویں بار اضافہ تھا۔ خیال رہے ایک ماہ کے دروان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 2 بار جائزہ لیا جاتا ہے جبکہ ماہ جنوری کیلئے بھی 2 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روس: اپوزیشن لیڈر کی کال پر مظاہرے اور دھرنے جاری

روس: اپوزیشن لیڈر کی کال پر مظاہرے اور دھرنے جاری

Gwadar stadium

گوادر کرکٹ اسٹیڈیم نے آئی سی سی کادل موہ لیا