in

ڈالرکی قیمت ساڑھے 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر

ڈالرکی قیمت ساڑھے 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پراچہ ایکسچینج ظفر پراچہ نے سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ  ممکن ہے کہ حکومت کا آئی ایم ایف سے پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کرنے کا کوئی معاہدہ ہوا ہو تاکہ حکومت آئی ایم ایف سے قرض لینے کی شرائط کو پورا کرسکے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی برآمدات، ترسیلات زر اور زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے تو روپے کی قدر میں کمی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کا آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے کوئی معاہدہ ہوا ہے تو ڈالر کی قیمت 160.50 تک پہنچ سکتی ہے۔

ایک چھوٹے بینک کے کریڈٹ اور ٹریڈ ڈپارٹمنٹ کے افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آج آئل کی درآمدات کی مد میں بڑی تعداد میں رقم کی ادائیگی ہوئی ہے۔ ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہونے کے باعث اس کی قیمت بڑھ گئی۔

 واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت اگست 2020 میں 168.87 کی بلند ترین سطح پر تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سلیکٹر نےمنہ لٹکاکر کشمیر مودی کےحوالےکیا، مریم نواز

سلیکٹر نےمنہ لٹکاکر کشمیر مودی کےحوالےکیا، مریم نواز

Harassment

کراچی: رکشہ میں سوار لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش