in

یاماہا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا نئی قیمتیں جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں

یاماہا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا نئی قیمتیں جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں

یاماہا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ، نئی قیمتیں جان کر آپ کے …

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یاماہا کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ، وای بی 125 زی کی قیمت میں یکمشت 13 ہزار روپے بڑھا دیے گئے قیمت ایک لاکھ 63 ہزار سے ایک لاکھ 76 ہزار پر آگئی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخ نامے کے مطابق وائی بی 125 زی ڈی ایکس کی قیمت میں ساڑھے 14 ہزار کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 75 ہزار 500 روپے سےبڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔ وائی بی آر 125 کی قیمت میں 15 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے ، وائی بی آر 125 کی قیمت اب سے ایک لاکھ 96 ہزار روپے ہے جبکہ پہلے یہ ایک لاکھ 81 ہزار روپے کا تھا۔

واضح رہے کہ اسی ماہ میں ٹیوٹا، کیا لکی موٹرز، ہونڈا ایٹلس اور ہنڈائے نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس چھوٹ کا فائدہ عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ہونڈ ا ایٹلس نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ سوک1.5 آر ایس ٹربو “ کی قیمت میں ایک لاکھ 35 ہزار روپے کمی کا اعلان کیا جس کے بعد قیمت 4.7 ملین سے کم ہو کر 4.56 ملین روپے پر آ گئی ۔ ہونڈا سویک 1.8 آئی وی ٹیک سی وی ٹی کی قیمت میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کمی کی گئی ،اس کی نئی قیمت 3.614 ملین ہو گئی ہے ۔سوک اوریل 1.8 آئی وی ٹیک سی وی ٹی کی قیمت میں بھی ایک لاکھ 15 ہزار روپے کمی آئی ہے جس کے بعد یہ گاڑی 3.98 ملین سے کم ہو کر 3.86 ملین روپے پر آ گئی ہے ۔

ہونڈا کی چند سال قبل مارکیٹ میں متعارف کروائی گئی گاڑی ” بی آر وی “ کی قیمت بھی ایک لاکھ 5 ہزار روپے کم کر دی گئی ہے ، اس کی نئی قیمت 3.37 ملین روپے ہو گی ۔

مزید :

بزنس



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کاجول کی 43 سالہ اداکارہ بہن نے شادی نہ کرنے کی وجہ خود ہی بتا دیا

کاجول کی 43 سالہ اداکارہ بہن نے شادی نہ کرنے کی وجہ خود ہی بتا دیا

نیب آفس:لیگی رہنماؤں کی ہنگامہ آرائی،پولیس چالان پرپراسکیوشن برانچ کے اعتراضات

نیب آفس:لیگی رہنماؤں کی ہنگامہ آرائی،پولیس چالان پرپراسکیوشن برانچ کے اعتراضات