in

بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرنے کا اعتراف پاکستان کاایف اے ٹی ایف سے اہم ترین مطالبہ

بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرنے کا اعتراف پاکستان کاایف اے ٹی ایف سے اہم ترین مطالبہ

بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرنے کا …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کرنے کے اعتراف کے بعد پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پر زور دیا ہے کہ اس معاملے کو غور سے دیکھے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کے بیان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) میں بھارتی منفی کردار سے متعلق پاکستان کے موقف کو درست ثابت کیا ہے ،بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے اس کے کردار کو کم کر رہا ہے ۔ حالیہ بیان نے بھارت کی اصلیت عیاں کر دی ۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف میںپاکستان کا جائزہ لینے کیلئے شریک چیئرمین کے طور پر بھارت کا کردار مشکوک ہے ،بھارتی بیان اہم تکنیکی فارم کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کو ثابت کرتا ہے ،پاکستان کی پیشرفت پر بھارت بھونڈے ذرائع سے شک ظاہر کرنے کا ہر ممکن طریقہ اختیار کرتا ہے ، ایکشن پلان پر عمل کے دوران پاکستان تعمیری انداز میں ایف اے ٹی ایف سے رابطے میں ہے ۔

دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ ماضی میں پاکستان بار بار بھارت کے نقلی کردار کو عالمی برادری کے سامنے لاتا رہا ہے ،بھارت کے حالیہ اعتراف کو بھی ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لایا جائے گا، پاکستان مناسب ایکشن کیلئے صدر ایف اے ٹی ایف سے رابطے پر غور کر رہا ہے ۔

مزید :

اہم خبریںبزنس



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور مناظر

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور مناظر

سیلاب کی صورتحال بتانےوالےادارے انتہائی فعال ہوگئے

سیلاب کی صورتحال بتانےوالےادارے انتہائی فعال ہوگئے