in

موجودہ مالی سال میں ایف بی آر کےمقررہ ٹیکس اہداف مکمل

موجودہ مالی سال میں ایف بی آر کےمقررہ ٹیکس اہداف مکمل

ایف بی آر نے موجودہ مالی سال کے پہلے 7ماہ کا ٹیکس ہدف پورا کر لیا۔2ہزار550 ارب روپےکے مقررہ ہدف سے 20 ارب روپےزیادہ یعنی 2ہزار570 ارب روپےٹیکس جمع کیا گیا۔128 ارب روپےکے ریفنڈز بھی جاری کیے گیے۔

ترجمان ایف بی آرندیم رضوی نے سماء سے گفتگو میں تصدیق  کرتےہوئے بتایا کہ عبوری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ کا 2550 ارب روپے کا ٹیکس ہدف  تھا تاہم جولائی تا جنوری 2570 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا۔7 ماہ کے مقررہ ہدف سے 20 ارب روپےجبکہ گزشتہ سال کی نسبت 158 ارب زیادہ ٹیکس جمع ہوا۔

دسمبر میں 340 ارب روپے ہدف کے مقابلے 363 ارب روپے جمع ہوئے۔ جولائی تا جنوری ٹیکس ریونیو میں ساڑھے 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جنوری 2021 میں ٹیکس محاصل میں 12.6 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔ موجودہ مالی سال مجموعی ٹیکس ہدف 4963 ارب روپے ہے۔

عبوری اعدادوشمار کےمطابق 7 ماہ میں انکم ٹیکس محاصل میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا اور 945 ارب روپے جمع ہوئے۔ سیلز ٹیکس ہدف سے 75 ارب روپےزیادہ یعنی 1075 ارب روپے جمع ہوا۔فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں گزشتہ سال سے 5 فیصد زیادہ149 ارب روپے وصول ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کابل فوجی اڈے پر حملہ، 15 اہل کار ہلاک

کابل فوجی اڈے پر حملہ، 15 اہل کار ہلاک

پی سی بی کاکھلاڑیوں کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

پی سی بی کاکھلاڑیوں کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ