in

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کے اضافے کے باعث گھریلو سلنڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 220 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔گھریلو سلنڈر کی قیمت 2  ہزار 50 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 7 ہزار 935 روپے ہوگئی ہے۔ پچھلے 3 دنوں میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اوگرا نے یکم جولائی کو ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد قیمت 160 روپے مقرر کی گئی تھی۔ گزشتہ 3 دنوں میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اوگرا کی منظوری کے بغیر قیمتوں میں 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اختیار صرف اوگرا کے پاس ہے اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف بنا منظوری قیمتیں بڑھانے پر کاروائی ہونی چاہیے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے 22 جون کو ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 6.90 روپے کا اضافہ کیا تھا۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے سماء ڈیجیٹل کو اُس وقت قیمتوں میں اضافے کی وجہ زمینی راستے سے آنے والی ایل پی جی پر ٹیکس کا اضافہ اور عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت کا بڑھ جانا بتایا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چترال:ریشن میں مسافرکوچ کاحادثہ،3افراد جاں بحق،14 زخمی

چترال:ریشن میں مسافرکوچ کاحادثہ،3افراد جاں بحق،14 زخمی

’ میں کمرے میں سکرپٹ پڑھ رہی تھی کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مجھے چھونا شرو ع کر دیا اور ۔۔بھارت کی معروف ادکارہ ’ آرادھنا شرما ‘ نے زندگی کا سب سے خوفناک واقعہ سنا دیا 

’ میں کمرے میں سکرپٹ پڑھ رہی تھی کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مجھے چھونا شرو ع کر دیا اور ۔۔بھارت کی معروف ادکارہ ’ آرادھنا شرما ‘ نے زندگی کا سب سے خوفناک واقعہ سنا دیا