in

ایل پی جی کی کی فی کلو قیمت160 روپے ہی رہیگی،اوگرا

ایل پی جی کی کی فی کلو قیمت160 روپے ہی رہیگی،اوگرا

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمت سے زائد ایل پی جی فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔ ایل پی جی کی جولائی کیلئے مقرر قیمت 160روپے کلو گرام ہے۔ واضح رہے کہ نجی کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 170 روپے فی کلو کردی گئی تھی۔

نجی کمپنیوں کی جانب سے یل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کے اضافے کے باعث گھریلو سلنڈر میں 60 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 220 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 7 ہزار 715 روپے کی ہوگئی تھی۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اوگرا نے یکم جولائی کو ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد قیمت 160 روپے مقرر کی گئی تھی تاہم ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اوگرا کی منظوری کے بغیر ازخود قیمتوں میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ اُس وقت قیمتوں میں اضافے کی وجہ زمینی راستے سے آنے والی ایل پی جی پر ٹیکس کا اضافہ اور عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت کا بڑھ جانا بتایا تھا۔

یاد رہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اختیار اوگرا کے پاس ہے اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف بنا منظوری قیمتیں بڑھانے پر کارروائی ہونی چاہیے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

ایل پی جی سے مراد وہ گیس ہے جو بطور ایندھن گاڑیوں اور چولہوں میں استعمال ہوتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیں

کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیں

PMLN Maryam Nawaz ISB

نوازشریف کی بیٹی افواج پاکستان سے پیار کرتی ہے