in

ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کے اضافے کے باعث گھریلو سلنڈر میں 60 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 220 روپے کا اضافہ ہوا، گھریلو سلنڈر کی قیمت 2  ہزار اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 7 ہزار 715 روپے کی ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اوگرا نے یکم جولائی کو ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد قیمت 160 روپے مقرر کی گئی تھی تاہم ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اوگرا کی منظوری کے بغیر ازخود قیمتوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا۔

واضح رہے 22 جون کو مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 6.90 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ اُس وقت قیمتوں میں اضافے کی وجہ زمینی راستے سے آنے والی ایل پی جی پر ٹیکس کا اضافہ اور عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت کا بڑھ جانا بتایا تھا۔

یاد رہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اختیار اوگرا کے پاس ہے اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف بنا منظوری قیمتیں بڑھانے پر کارروائی ہونی چاہیے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

ایل پی جی سے مراد وہ گیس ہے جو بطور ایندھن گاڑیوں اور چولہوں میں استعمال ہوتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈکی مقبول ترین دادی سریکھا سکری چل بسیں

بالی ووڈکی مقبول ترین دادی سریکھا سکری چل بسیں

عمراکمل کاحملہ کرنےوالےملزمان کومعاف کرنےکافیصلہ

عمراکمل کاحملہ کرنےوالےملزمان کومعاف کرنےکافیصلہ