in

چینی، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

چینی، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے، چینی 17 روپے، گھی 90 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے مہنگا ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی 85 روپے کلو، گھی 260 روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کی قیمت 950 روپے کردی گئی ہے۔ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی بھی منظوری دے دی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو 5 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ فراہم کیا جائے گا اس مقصد کیلیے پروگرام  میں زیرو کیٹگری کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ کسانوں کو فصل کیلیے ڈیڑھ لاکھ روپے اور زرعی آلات خریدنے کیلیے 2 لاکھ روپے قرضہ ملے گا۔ اس پروگرام کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلیے 20 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پہلا ٹی20: پاکستان، انگلینڈ آج مدمقابل آئیں گے

پہلا ٹی20: پاکستان، انگلینڈ آج مدمقابل آئیں گے

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا