in

پروٹون کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت کم کردی

پروٹون کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت کم کردی

کمپنی نے ساگا کی قیمتوں میں 50 ہزار روپے کی کمی کی ہے اور سب سے سستی ساگا کی گاڑی 19 لاکھ 25 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔ ایکس سیونٹی ماڈل کی گاڑی  کی  قیمت میں 1 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے اور اس کا معیاری ماڈل اب 45 لاکھ 90 ہزار میں فروخت ہوگا۔دوسری گاڑی کی کمپنیوں  میں ٹویوٹا ، سوزوکی ، ہونڈا ، کیا اور چانگن نے پہلے ہی ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں کمی کے بعد کاروں کی قیمتوں میں کمی کردی تھی۔

پروٹون ساگاکی تین ماڈلز جن میں اسٹینڈرڈ مینول ، اسٹینڈرڈ آٹومیٹک اور پریمیم آٹومیٹک شامل ہیں اور اس کا شمار پاکستان کی نئی سستی ترین سیڈان گاڑی میں ہوتا ہے ۔ ایکس 70 کو ایگزیکٹو اے ڈبلیو ڈی اور پریمیم ایف ڈبلیو ڈی نامی دو امپورٹڈ ایڈیشن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

کار کمپنیوں کی ملک میں کاروں کی قیمتوں کو کم کرنے کے بعد سب سے زیادہ تبدیلی ٹویوٹا فارچیونر وی وی ٹی آئی میں دیکھنے میں آئی ہے، جس کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے ایس یو وی کی گاڑی 93 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد اسے 89 لاکھ روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔ ہلکس ریوو کی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہیں۔

یارس ماڈل کی گاڑی میں 1 لاکھ اور کرولا ماڈل کی گاڑی میں 1 لاکھ 20 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

سوزوکی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار آلٹو کی قیمت 85 ہزار روپے  کی کمی ہوئی ہے آلٹو کے  اسٹینڈرڈ  ماڈل کی گاڑی کو اب 11 لاکھ 13 ہزار روپے میں خریدا جاسکے گا۔ ویگن آر کی گاڑی کی قیمت میں 1 لاکھ 30 ہزار روپے کی سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔

کیا کمپنی نے پکانٹو گاڑی کی قیمت میں 1 لاکھ 18 ہزار روپے کی کمی ہے۔ ہیچ بیکس گاڑی کے بنیادی ماڈل کو اب 17 لاکھ 81 ہزار روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔ کییا سورینٹو کے سب سے اچھے ماڈل  کی  قیمت میں 1 لاکھ 96 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Ehsas program cash

پتوکی: رقم سے ہزاروں روپے کٹوتی کرنے والے 4ملزمان گرفتار

محکمہ موسمیات کی اتوار سےبدھ تک شدید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی اتوار سےبدھ تک شدید بارشوں کی پیش گوئی