in

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر کے بعد نئی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر، کیروسین کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 87 روپے 14پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافے کی بھی منظوری کے بعد نئی قیمت 84 روپے67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں گزشتہ کئی ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز گزشتہ روز 14 جولائی بدھ کو حکومت کو ارسال کی گئی تھی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نے اوگرا سفارشات کے بر عکس عوامی مفاد میں پیٹرول کی قیمت میں محض 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا تجویز کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے کیے جانے والے اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ اداکاروں کا ایک فلم کا کروڑوں روپے معاوضہ لیکن اپنے باڈی گارڈز کو  کتنی رقم دیتے ہیں؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے

بالی ووڈ اداکاروں کا ایک فلم کا کروڑوں روپے معاوضہ لیکن اپنے باڈی گارڈز کو  کتنی رقم دیتے ہیں؟جان کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے

کراچی میں کریم ڈرائیور کتنے روپے کماتا ہے؟

کراچی میں کریم ڈرائیور کتنے روپے کماتا ہے؟