in

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 50 روپے اضافے سے ایک لاکھ 8 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونا 43 روپے مہنگا ہوکر 93 ہزار 364 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا فی اونس 9 ڈالر اضافے سے 1817 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اپریل 2020ء میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

105 منٹ میں 1 ملین انسٹاگرام فالورز ورلڈ ریکارڈ بن گیا

105 منٹ میں 1 ملین انسٹاگرام فالورز ورلڈ ریکارڈ بن گیا

Petrol

پیٹرول ساڑھے11روپےفی لیٹرمہنگاکرنیکی تجویز