in

پٹرول ساڑھے 11 روپے مہنگا کرنے کی تجویز بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پٹرول ساڑھے 11 روپے مہنگا کرنے کی تجویز بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پٹرول ساڑھے 11 روپے مہنگا کرنے کی تجویز، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 11 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں فی لٹر ساڑھے 11 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 40 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 40 پیسے کے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی میں ردو بدل میں قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا جس کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںبزنس



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رنگ روڈ کیس:سابق کمشنر اور لینڈ ایکوزیشن آفیسر راولپنڈی گرفتار

رنگ روڈ کیس:سابق کمشنر اور لینڈ ایکوزیشن آفیسر راولپنڈی گرفتار

اسلام آباد:رسک الاؤنس نہ ملنے پرملازمین کااحتجاج، ویکسینیشن سینٹربند

اسلام آباد:رسک الاؤنس نہ ملنے پرملازمین کااحتجاج، ویکسینیشن سینٹربند