in

آٹوموبائلز کی پیداوار میں 48 فیصد اضافہ

آٹوموبائلز کی پیداوار میں 48 فیصد اضافہ

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گاڑیوں، ٹیکسٹائل اور کیمیکلز سمیت 10 بڑی صنعتوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ جولائی سے مئی تک آٹوموبائل کی پیداوارمیں 48 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 21-2020 مئی سے جولائی کے درمیان بڑی صنعتوں کی پیداوار میں14.57  فیصد، ٹیکسٹائل 15.64 فیصد، منرل مصنوعات 26 فیصد، لوہے اور اسٹیل 14.14 فیصد، فوڈ بیوریجز 11.71 فیصد، پیٹرولیم مصنوعات 16.22 فیصد، ادویات سازی کی پیداوار 12.15 فیصد، کھاد 7 فیصد اور پیپر بورڈ کی پیداوار میں 3.24 فیصد اضافہ ہواہے جبکہ اسی دوران 5 صنعتی شعبوں کی کارکردگی خراب رہی جن میں الیکٹرانکس، چمڑے، انجینئرنگ، ربڑ اور لکڑی کی پیداوار شامل ہے۔

واضح رہے مالی سال 20-2019 میں 68 سالوں میں پہلی بار معیشت منفی 0.4  فیصد سے سکڑ گئی تھی جس  کے پیشِ نظر گاڑیوں کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی تھی اور اپریل 2020 میں ایک گاڑی بھی فروخت نہیں ہوسکی تھی جبکہ مالی سال 21-2020 میں معاشی شرح نمو میں بہتری آئی تھی اور شرح نمو 3.94 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ جس کے بعد گاڑیوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹی20سیریز:انگلینڈ نےپاکستان کیخلاف اسکواڈ کااعلان کردیا

ٹی20سیریز:انگلینڈ نےپاکستان کیخلاف اسکواڈ کااعلان کردیا

عمران خان نےکرسی کی خاطر22 سال کی جدوجہدکوتباہ کرلیا،مریم

عمران خان نےکرسی کی خاطر22 سال کی جدوجہدکوتباہ کرلیا،مریم