in

پاکستان نے آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن فیس ختم کردی

پاکستان نے آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن فیس ختم کردی

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے آئی ٹی کمپنیوں، کال سینٹرز اور اسٹارٹ اپس کی رجسٹریشن فیس ختم کردی۔ جن علاقوں کو استثنیٰ دیا گیا ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور فیصل آباد شامل نہیں۔

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی عثمان ناصر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اپنے سفر کے اہم ترین مقام پر پہنچ چکی ہے، موجودہ حکومت ٹیکس سے مستثنیٰ آئی ٹی ایکسپورٹ میں طویل مدتی ترقی اور سہولت کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور نظام کی بہتری کیلئے اقدامات تمام شہروں میں اٹھائے جارہے ہیں، اس سے پاکستان کے آئی ٹی انڈسٹری کے ایکو سسٹم کی توسیع کی توقع کی جارہی ہے اور اس وجہ سے پورے پاکستان میں ایک متحرک ٹیکنالوجی کلچر پیدا ہوگی۔

پی ایس ای بی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے حکومت سافٹ ویئر پارکس کو ترجیح دے رہے ہے۔

ایسا ہی ایک سافٹ ویئر پارک کا حال ہی میں گلگت میں افتتاح کیا گیا ہے، جو مکمل طور پر آئی ٹی کمپنیوں سے بھر چکا ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مکان مالک کا راج کپورحویلی کو فروخت کرنے سے انکار

مکان مالک کا راج کپورحویلی کو فروخت کرنے سے انکار

ہاکس بے ساحل پر بنے ہٹس مسمار کرنے کا فیصلہ

ہاکس بے ساحل پر بنے ہٹس مسمار کرنے کا فیصلہ