کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ۔سند ھ صرافہ ایسو سی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 13ہزار 450روپے ہوگئی۔دس گرام سونے کی قیمت میں 437روپے اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 97ہزار 265روپے ہو گئی ۔