in

اگلے برس پاکستان موبائل ایکسپورٹ کرنے والا ملک بن جائے گا حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی 

اگلے برس پاکستان موبائل ایکسپورٹ کرنے والا ملک بن جائے گا حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی 

اگلے برس پاکستان موبائل ایکسپورٹ کرنے والا ملک بن جائے گا، حکومت نے بڑی …

فیصل آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان اگلے سال موبائل فون برآمدکرنے والا ملک بن جائے گا ، اس سال یارن کی برآمد میں کمی ہوئی جو اچھی بات ہے ، ہماری کوشش ہو گی کہ دھاگے کی ایکسپورٹ کم سے کم ہو ۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت کاکہنا تھا کہ اس شہر کو اب ایک نئی جدت کے ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اترنا ہوگا، ہم صنعتکار کو اب اس مارکیٹ تک لے جانا چاہتے ہیں جہاں پہلے نہیں تھے ، حکومت آپ کی ساری تجاویز پر عمل کرنے کیلئے تیار ہے ، صنعتکاروں کو ہر قسم کی مدد دینے کیلئے تیار ہوں ۔

رزاق داؤد نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل کے خام مال پر مکمل زیرو ڈیوٹی کر دی ہے ، توانائی کے شعبے میں ٹیکسٹائل کو بجلی اور گیس میں ریلیف دیا ہے ، وزیر اعظم نے خود پوچھا کہ ٹیکسٹائل پالیسی منظور کیوں نہیں ہوئی ، وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ وزیر خزانہ سے اس پر بات کریں گے ۔

رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ اس وقت آپ کا سب سے بڑا مطالبہ زیرو ریٹڈ کا ہے ، عید کے بعد وزیر اعظم کے ساتھ دو اجلاس ہیں ان میں اس پر بات کریں گے ۔

مزید :

قومیبزنس



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملزم کے گھر شرمناک حرکت کرنے پر گجر خان میں تعینات سب انسپکٹر معطل 

ملزم کے گھر شرمناک حرکت کرنے پر گجر خان میں تعینات سب انسپکٹر معطل 

عاطف اسلم اور سجل علی ایک ساتھ جلوہ گرہونے کو تیار میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک جاری کردی

عاطف اسلم اور سجل علی ایک ساتھ جلوہ گرہونے کو تیار میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک جاری کردی