in

یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر کی وفد کے ہمراہ دبئی چیمبر آف کامرس کے سی ای او سے ملاقات, سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال

یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر کی وفد کے ہمراہ دبئی چیمبر آف کامرس کے سی ای او سے ملاقات, سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال

یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر کی وفد کے ہمراہ دبئی چیمبر آف کامرس کے سی ای …

دبئی (طاہر منیر طاہر) سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات افضال محمود نے پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدر احمد شیخانی کی قیادت میں آنے والے ایک وفد کے ہمراہ دبئی چیمبر آف کامرس کے سی ای او حماد بوآمن سے دبئی چیمبر آف کامرس میں ملاقات کی۔

دوران ملک پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت اور فوڈ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں جہاں سرمایہ کاری کر کے خوب فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

چین پاکستان راہداری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان افضال محمود نے کہا کہ اس سے جغرافیائی روابط استوار کر کے خطہ میں رابطے کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب بھی دی۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ کاروباری وفود کے تبادلے، تجارتی نمائشوں اور دونوں ممالک کے مابین باہمی روابط سے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

دبئی چیمبر آف کامرس کے سی ای او حماد بوآمن نے وفد کو اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

عرب دنیابزنستارکین پاکستان



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سوزوکی کے بعد ہونڈا کیا موٹرز اور ہنڈائے نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا 

سوزوکی کے بعد ہونڈا کیا موٹرز اور ہنڈائے نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا 

عمراکمل نےاپنے ہی مداحوں کو تھانےمیں بند کروادیا

عمراکمل نےاپنے ہی مداحوں کو تھانےمیں بند کروادیا