in

زرمبادلہ کےذخائر پونے پانچ سال کی بلند ترین سطح پرآگئے

state-bank-of-pakistan-afp-1

اس سے پہلے اکتوبر 2016 میں زرِمبادلہ کے ذخائر کی سطح 24 ارب 46 کروڑ ڈالر تھی۔

پاکستان کو عالمی بینک اور چین سے قرض کی فراہمی کے بعد مجموعی ڈالرز کے ذخائر کا حجم 24 ارب 48 کروڑ 49 لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 17 اب 23 کروڑ ڈالر اور بینکوں کے پاس 7 ارب 18 کروڑ  ڈالرز ڈپازٹس ہیں۔

واضح رہے کچھ روز قبل عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو دو پراگراموں کے لیے 80 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق پہلے پروگرام کے لیے 40 کروڑ ڈالر جو کہ پاکستان میں سستی بجلی پیدا کرنے اور اس کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

دوسرے پروگرام کے لیے بھی 40 کروڑ مختص کیے گئے تھے جس کے ذریعے تعلیم وصحت سمیت ملک میں غربت میں کمی لانے کے منصوبوں پر کام کیا جانا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طالبان، افغان حکومت میں سیاسی حل پر اتفاق ہوگیا

طالبان، افغان حکومت میں سیاسی حل پر اتفاق ہوگیا

اسرائیل کی حالیہ بمباری سے غزہ کو کتنا مالی نقصان ہوا عالمی بینک نے تخمینہ ظاہر کر دیا

اسرائیل کی حالیہ بمباری سے غزہ کو کتنا مالی نقصان ہوا عالمی بینک نے تخمینہ ظاہر کر دیا