ملتان میں سرخ اسٹرابیری کی فصل پک کرتیار ہوگئی ہےاورچنائی کاعمل بھی شروع ہوگیا ہے۔
ملتان میں اسٹرابیری کی فصل ہرسونظرآرہی ہے۔زمین پر ہرے ہرے پودوں میں اسٹرابیری کا لال پھل موجود ہے۔مٹھاس سے بھرپوراسٹرابیری کو مرد اور خواتین بڑی نفاست سے چن کر ٹوکری میں اکٹھا کررہے ہیں۔
کاشتکاروں کا کہنا ہےکہ اسٹرابیری کو فروخت کرنےکےلیے منڈی بھیج رہے ہیں۔یہ ہی روزی ہوتی ہے اورپورا سال اس پر بہت محنت کرتے ہیں۔