in

ایم جی موٹرز نے الیکٹرک گاڑی کی قیمت کم کردی

ایم جی موٹرز نے الیکٹرک گاڑی کی قیمت کم کردی

حکومت کی جانب سے الیکٹرک کاروں پر 25 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد تھی جس میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے باعث ایم جی موٹرز نے اپنی الیکٹرک کار کی قیمت میں 6 لاکھ روپے کمی کردی، جو 68 لاکھ 50 ہزار روپے سے کم ہوکر 62 لاکھ 50 ہزار روپے پر آگئی ہے۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ایم جی موٹرز کے بڑے اسٹیک ہولڈر جاوید آفریدی نے بتایا کہ ہم نے ایم جی زیڈ ایس۔ای وی کی ہر طرح کی بکنگ پر قیمتوں میں رد و بدل کردیا ہے، اس میں پہلے سے درآمد شدہ یونٹ بھی شامل ہیں اور ہم ان صارفین کو ادائیگی کررہے ہیں جنہوں نے اعلان سے قبل پورا معاوضہ ادا کیا تھا۔

ایم جی موٹرز کے کراچی میں ڈیلر کے مطابق اس الیکٹرک ایس یو کا فی الحال پاکستان میں کوئی براہ راست مقابل نہیں ہے، تاہم صارفین کو صرف سمجھانے کیلئے بتادیں کہ یہ اس کا پرفارمنس کے لحاظ سے موازنہ 2 ہزار سی سی کی فوسل فیول سے چلنے والی کیا اسپورٹیج سے کیا جاسکتا ہے۔

یہ کار چارجنگ اسٹیشنز پر ایک گھنٹے میں چارج کی جاسکتی ہے، جبکہ گھر یا دفاتر میں چارج کرنے میں اسے تقریباً 8 گھنٹے لگیں گے۔

اس ایس یو وی کا پک اپ انتہائی شاندار ہے، جو صفر سے 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر صرف 8 سیکنڈ میں جاسکتا ہے۔ یہ گاڑی ایک مرتبہ چارج ہونے پر 340 کلو میٹر کا سفر کرسکتی ہے۔

ایس یو وی کے بنیادی فیچرز میں 6 ایئر بیگز، بڑا سن روف، 8 انچ ایل سی ڈی اور کروز کنٹرول ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق الیکٹرک کار کی چارجنگ لاگت فوسل فیول سے چلنے والی گاڑیوں کے فیول کے ایک تہائی تک ہوگی۔ تاہم اس گاڑی میں ایک مسئلہ ہے، پاکستان میں عام طور پر انڈیکیٹر سیدھے ہاتھ ہوتا ہے تاہم اس گاڑی میں وہ بائیں جانب ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حریم شاہ کی مبینہ ہنی مون ویڈیوز نے ایک بار پھرہلچل مچا دی

حریم شاہ کی مبینہ ہنی مون ویڈیوز نے ایک بار پھرہلچل مچا دی

منشاءپاشا نے شادی کے بعدنام تبدیل نہ کرنیکی وجہ بتادی

منشاءپاشا نے شادی کے بعدنام تبدیل نہ کرنیکی وجہ بتادی