in

سونا ایک بار پھر مہنگا

سونا ایک بار پھر مہنگا

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہوکر 94 ہزار 50 روپے کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا فی اونس 7 ڈالر اضافے سے 1815 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ رواں سال اپریل میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 2 ہزار روپے کی سطح پر آگیا تھا، جوکہ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح تھی۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 1440 روپے اور دس گرام 1434.56 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس نرخ 26.12 ڈالر ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ وقت جب یوسف خان عرف دلیپ کمار کو انگریز فوجیوں نے گرفتار کرلیا تھا

وہ وقت جب یوسف خان عرف دلیپ کمار کو انگریز فوجیوں نے گرفتار کرلیا تھا

ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر