in

ماضی میں ملک کو خود کفیل کرنے کی بجائے درآمدات پر زور کیوں دیا گیا وزیر اعظم نے صاف صاف بتا دیا

ماضی میں ملک کو خود کفیل کرنے کی بجائے درآمدات پر زور کیوں دیا گیا وزیر اعظم نے صاف صاف بتا دیا

ماضی میں ملک کو خود کفیل کرنے کی بجائے درآمدات پر زور کیوں دیا گیا ، وزیر اعظم …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے ماحول دوست الیکٹرک بائیک کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ملک کو خود کفیل کرنے کی بجائے درآمدات پر زور دیا گیا کیوں کہ اس سے کچھ لوگوں کو خود مالی فائدہ پہنچتا تھا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی اللہ کی دی نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کی بجائے چیزیں امپورٹ کرنے پر زور دیا جس کے نقصانات ہوئے ، پاکستان کے خام مال کو استعمال میں لانے کا کابھی نہیں سوچا، اس کا نقصان یہ ہوا کہ کچھ لوگ تو امیر ہو گئے مگر ملک غریب ہو گیا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد ڈیڑھ گنا بڑھ چکا ہے مگر کوئی پلاننگ نہیں ہے ، ہم شہروں کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں ، چین نے ساری ترقی برآمدات کے ذریعے کی اور دیکھتے ہی دیکھتے چین اکنامک زون بن گیا ، ہمارے سامنے چھوٹا سا ملک سنگاپور دیکھتے ہی دیکھتے کہاں پہنچ گیا ، ہمیں زیادہ چیزیں بیچنی ہو ں گی جس کیلئے اپنی پروڈکشن کی ضرورت ہے ، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ موٹر سائیکلوں کے سارے پارٹس اپنے ملک میں بنائیں ،باہر سے نہ منگوائیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں ، لہذا یہاں امورٹ کی ضرورت نہیں ہے ، امپورٹ صرف کچھ لوگ اپنے مفاد کیلئے کرتے ہیں مگر اس سے ملک کا نقصان ہوتا ہے ۔

مزید :

بزنس



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جرمنی کی شکست پرآبدیدہ بچی کیلئے برطانوی عوام کا تحفہ

جرمنی کی شکست پرآبدیدہ بچی کیلئے برطانوی عوام کا تحفہ

غریب کی جیب میں پٹرول کے پیسے نہیں وزیر اعظم کاریں بیچ رہے ہیں شازیہ مری 

غریب کی جیب میں پٹرول کے پیسے نہیں وزیر اعظم کاریں بیچ رہے ہیں شازیہ مری