in

چھوٹی گاڑی کی قیمت میں 1 لاکھ روپے کی کمی،خسروبختیار

چھوٹی گاڑی کی قیمت میں 1 لاکھ روپے کی کمی،خسروبختیار

خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پہلی بارگاڑی لینےوالےکیلئےپیشگی قیمت20فیصدکردی گئی جبکہ آٹو پالیسی میں لوکلائزیشن پرزیادہ فوکس ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر صنعت وپیداوار مخدوم خسرو بختیار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گاڑیوں کی قیمت کم ہوگی۔ چھوٹی گاڑی 1 لاکھ روپے سستی ہوگی۔ 1000سی سی گاڑی کی قیمت 1 لاکھ42ہزار، کلٹس کی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار اور ٹویوٹا یارس کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار روپے کم ہوگی اور ٹویوٹا،اسپورٹیج اور فورچینرکی گاڑیوں کی قیمت میں بھی کمی آئے گی جس کا اطلاق ایک یا دو دن میں ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے گاڑیوں پر ایف ای ڈی ختم کیا اور سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی، انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہمارا ہدف تھا کہ اپنی صلاحیت بڑھائیں کیونکہ اب معیشت مستحکم ہوچکی ہے اور ہم گروتھ کی طرف جارہے ہیں۔آٹو سیکٹر کا تقریبا 10 فیصد لارج اسکیل مینیوفیکچرنگ میں رول ہے۔ پاکستان آٹوسیکٹر کی صلاحیت  4 لاکھ 15 ہزار گاڑیاں بنانے کی ہے اور ہر گاڑی کے ساتھ 5 نوکریاں پیدا ہوتی ہیں۔ پچھلے سال 1 لاکھ 64 ہزار گاڑیاں بنیں اور اس سال کوشش ہے کہ 3 لاکھ گاڑیاں بنائی جائیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آٹو انڈسٹری کوعالمی معیار کے مطابق  بنائیں گے۔ پچھلے سال 26 لاکھ موٹر سائیکلز بنائی گئی ہیں اور اگلے سال 30 لاکھ موٹرسائیکلز بنائی جائیں گی۔اس کےعلاوہ آٹوسیکٹر میں پونے 4 لاکھ نوکریاں آئیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب گاڑیوں کی قیمت کم ہوتی ہے تو طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی قیمتوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مارگلہ نیشنل پارک کی ٹریل 5 سےتیندوے کا کٹا ہوا پنجہ برآمد

مارگلہ نیشنل پارک کی ٹریل 5 سےتیندوے کا کٹا ہوا پنجہ برآمد

حجاج کرام کیلئےگراؤنڈ، فرسٹ فلور طواف کیلئےمختص

حجاج کرام کیلئےگراؤنڈ، فرسٹ فلور طواف کیلئےمختص