in

کراچی:چینی ہول سیل مارکیٹ میں 100روپےفی کلو کےقریب

کراچی:چینی ہول سیل مارکیٹ میں 100روپےفی کلو کےقریب

شوگر مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 100روپے فی کلو کے قریب پہنچ گئی۔

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی مافیا نے ایک میں مسلسل قیمت بڑھا کر100 روپے فی کلو تک پہنچادی، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ قیمت پر کںٹرول کیلئے حکومت اپنی عملداری قائم کرے۔

انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کو لگام دینے کا طریقہ یہ ہے کہ نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی اجازت دی جائے جس سے فی کلو چینی 87 روپے کلو تک میں دستیاب ہوسکے گی۔

دوسری جانب چینی کے بروکرز کا کہنا ہے چینی امپورٹ نہ کی گئی تو مزید مہنگی ہوجائے گی۔ اس وقت چینی کی سپلائی کم اور طلب زیادہ ہے جس کے باعث شارٹ ہے۔ اگر چینی امپورٹ کرتے ہیں تو قمیت 110 روپے فی کلو ہوجائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اٹلی یوروکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اٹلی یوروکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

’’مجھے ایوارڈز میں نامزد کرنا بند کردیں کیونکہ۔۔‘‘ میشا شفیع علی ظفر سے میزبانی کروانے پر ایوارڈ شو انتظامیہ پر برہم

’’مجھے ایوارڈز میں نامزد کرنا بند کردیں کیونکہ۔۔‘‘ میشا شفیع علی ظفر سے میزبانی کروانے پر ایوارڈ شو انتظامیہ پر برہم