in

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع پر ٹیکس میں اضافہ

Dividend-Bonus-video-thumbnail_web

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق فائلرز کے شرح منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10فیصد سے بڑھا کر 15فیصد اور نان فائلرز کے شرح منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 30فیصد تک کردی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کچھ روز قبل مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا تھا، جن میں 10 سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 9.29 فیصد سے بڑھا کر 9.35 فیصد، ریگولر انکم سیونگز سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 8.64 فیصد سے بڑھا کر 8.76 فیصد اور 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 7.4 فیصد سے بڑھا کر 7.20 فیصد کردی گئی تھی۔

اسکے علاوہ اسپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹس، سیونگز اکاؤنٹ، بہبود، پنشنرز اور شہداء فیملی سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع برقرار رکھا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کو ’ بند ر‘ کیوں کہا گیا؟ شازیہ مری نے بڑ ی وجہ بتادی

قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کو ’ بند ر‘ کیوں کہا گیا؟ شازیہ مری نے بڑ ی وجہ بتادی

مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں کتنا اضافہ ہوا؟ مشیر تجارت رزاق داﺅ د نے خوشخبر ی سنادی

مالی سال 2021 میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں کتنا اضافہ ہوا؟ مشیر تجارت رزاق داﺅ د نے خوشخبر ی سنادی