in

اٹلس ہونڈا نے ایک بار پھر موٹر سائیکلیں مہنگی کردیں

اٹلس ہونڈا نے ایک بار پھر موٹر سائیکلیں مہنگی کردیں

اٹلس ہونڈا پاکستان نے سی ڈی 70 کی قیمت میں رواں ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا، سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی موٹر سائیکل کی قیمت 2400 روپے اضافے سے 81 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

اٹلس ہونڈا پاکستان نے سی ڈی 70 کی قیمت میں رواں ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا، سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی موٹر سائیکل کی قیمت 2400 روپے اضافے سے 81 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

اٹل ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں جنوری کے مہینے میں دوسری بار اضافہ کیا، اس سے قبل 6 جنوری کو سی ڈی 70 کی قیمت 1600 روپے بڑھائی گئی تھی، جبکہ دیگر گاڑیوں کی قیمتیں 3 ہزار روپے تک بڑھی تھیں، مجموعی طور پر رواں ماہ موٹر سائیکلوں کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

کمپنی کی دوسری مشہور موٹر سائیکل سی بی 150 ایف کی قیمت 3 ہزار 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 900 روپے اور سی بی 125 ایف کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔

اٹلس ہونڈا کے مطابق سی ڈی 70 ڈریم موٹر بائیک اب سے 87 ہزار 900 روپے، پرائیڈر ایک لاکھ 13 ہزار 500 اور سی جی 125 ایک لاکھ 31 ہزار 900 روپے میں ملے گی جبکہ سی جی 125 ایس کی قیمت 3 ہزار 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 62 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔

کمپنی کے مطابق موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتیں یکم فروری سے نافذ العمل ہوں گی۔

چین کی موٹر سائیکلوں کے مینوفیکچررز یونائیٹڈ، سپر پاور، ہائی اسپیڈ اور یونیک بھی قیمتوں میں 500 روپے سے 10 ہزار روپے تک کا اضافہ کرچکے ہیں جبکہ یاماہا نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے 2020ء کی آخری سہ ماہی میں خاتمے کے بعد سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے، جبکہ 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار موٹر سائیکل سیکٹر کو گاڑیوں کی وقت پر فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موٹر سائیکل ڈیلر صابر شیخ کا کہنا ہے کہ اس وقت انڈسٹری کو سپلائی کے ایشوز کا سامنا ہے، دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث پہلے ہی پارٹس اور دیگر اشیاء کی بروقت فراہمی تعطل ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپل شرما نے کامیڈی شو بند ہونے کی وجہ بتادی

کپل شرما نے کامیڈی شو بند ہونے کی وجہ بتادی

ٹویوٹا نے ووکس ویگن کو پیچھے چھوڑدیا

ٹویوٹا نے ووکس ویگن کو پیچھے چھوڑدیا