in

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد رقم جمع

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد رقم جمع

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ڈالرز کی برسات ہورہی ہے، اب تک ایک ارب 56 کروڑ ڈالرز سے زیادہ رقوم جمع کرائی جا چکیں۔ اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے دیار غیر میں مقیم پاکستانی روشن اپنی کار کے ذریعے فنانسنگ کراسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ستمبر 2020ء میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا افتتاح کیا تھا، جس میں اب تک ایک ارب 56 کروڑ ڈالرز سے زیادہ رقوم جمع ہوچکیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 171 ممالک سے ایک لاکھ 81 ہزار 556 بینک اکاؤنٹس کھولے گئے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں ایک ارب 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں زیادہ سے زیادہ انفرادی رقم 31 کروڑ ڈالرز جمع ہوئی جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک کی انفرادی رقوم آئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو اکاؤنٹ کیلئے بینک یا سفارتخانے آنے کی ضرورت نہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو اسکول فیس، یوٹیلٹی بلز، فنڈ ٹرانسفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مقررہ وقت سے پہلے ہدف مکمل کرتے ہوئے صرف 7 ماہ میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ رقوم وطن بھجوائیں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

افغان ایئرلائن آریانہ کوپاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت دینے کافیصلہ

افغان ایئرلائن آریانہ کوپاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت دینے کافیصلہ

اس سال نہ امتحانات ملتوی ہونگے نہ کینسل،شفقت محمود

اس سال نہ امتحانات ملتوی ہونگے نہ کینسل،شفقت محمود