in

ہنڈا نے ’سٹی ‘ کا نیا ماڈل لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

ہنڈا نے ’سٹی ‘ کا نیا ماڈل لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

ہنڈا نے ’سٹی ‘ کا نیا ماڈل لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کار ساز کمپنی ہنڈا کی طرف سے اپنی مقبول گاڑی ’سٹی‘ کا نیا ماڈل لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ 

ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اٹلس ہنڈا کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس پر ہنڈا سٹی کے نئے ماڈل کی ایک تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ”انتظار ختم ہوا۔“اب تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہنڈا سٹی کا 2021ءماڈل 12جولائی کو لانچ کیا جائے گا۔ اس ماڈل کی بکنگ مئی سے جاری ہے۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ہنڈا سٹی کا یہ نیا ماڈل 5ورژنز میں دستیاب ہو گا۔ ان میں سے 2ورژنز میں 1200سی سی جبکہ باقی 3ورژنز میں 1500سی سی انجن دیا جائے گا۔ 1200سی سی انجن 89ہارس پاور اور 1500سی سی انجن 118ہارس پاور طاقت کا حامل ہو گا۔ مذکورہ پانچ ورژنز سٹی 1.2ایل مینوئل، سٹی 1.2ایل سی وی ٹی، سٹی 1.5ایل سی وی ٹی، سٹی ایسپائر1.5ایل ایم ٹی اور سٹی ایسپائر 1.5ایل سی وی ٹی ہیں۔ تاحال ان ماڈلز کی قیمت کے متعلق حتمی طور پر کچھ معلوم نہیں ہو سکا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت 33لاکھ روپے کے لگ بھگ ہو سکتی ہے۔

 گزشتہ ماہ ’پاک وہیلز‘ کی طرف سے ایک انوائس کی تصویر شیئر کی گئی تھی جس پر اس گاڑی کے کسی ایک ورژن کی قیمت 27لاکھ 25ہزار روپے درج تھی۔ پاک وہیلز نے اپنی اس رپورٹ میں بتایا تھا کہ گاڑی کے 1200سی سی ورژنز کی قیمت 25لاکھ 25ہزار روپے سے شروع ہو گی۔

مزید :

بزنس



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فیس بک کا اپنا نیوز پلیٹ فارم متعارف کرانے کااعلان

فیس بک کا اپنا نیوز پلیٹ فارم متعارف کرانے کااعلان

بشریٰ انصاری کی عدنان سمیع کے بیٹے کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل 

بشریٰ انصاری کی عدنان سمیع کے بیٹے کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل