in

سازگارایس یووی ’حوال‘ کی پیداوارآئندہ سال جون میں شروع کریگا

سازگارایس یووی ’حوال‘ کی پیداوارآئندہ سال جون میں شروع کریگا

پاکستان کی سب سے بڑی رکشہ ساز کمپنی سازگار کو حوال ایچ 6 اور جولیون کی پیداوار کیلئے حکومت کا گرین فیلڈ اسٹیٹس مل گیا۔

پاکستان کی سب سے بڑی رکشہ ساز کمپنی سازگار کو حوال ایچ 6 اور جولیون کی پیداوار کیلئے حکومت کا گرین فیلڈ اسٹیٹس مل گیا۔

کمپنی پہلے ہی اپنی دو نئی گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کرچکی ہے، جن میں دو ہزار سی سی کی حوال ایچ 6 کے نرخ 63 لاکھ روپے اور 1500 سی سی کی ٹربو جولیون کی قیمت 55 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔ دونوں گاڑیاں 5 سیٹر کراس اوور ایس یو ویز جیسا کہ کیا اسپورٹیج، ہونڈائی ٹکسن، پروٹون ایکس 70، ڈی ایف ایس کے گلوری 580 اور ایم جی ایچ ایس کی کیٹیگری کی ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے سازگار کمپنی کو گرین فیلڈ اسٹیٹس ملنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت نئے کار ساز اداروں کو ٹیکسوں میں چھوٹ سمیت دیگر مراعات ملتی ہیں۔

سازگار کمپنی نے چین کے کار ساز ادارے بی اے آئی سی کے ساتھ مل کر پاکستان کی کار مارکیٹ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ ڈی 20 کار لانچ کرے گی جس میں ہیچ بیک (بغیر ڈکی والی) اور سیڈان (ڈکی والی) دونوں طرز کے ماڈل ہوں گے۔ ان کا مستقبل میں ایکس 25 کراس اوور اور بی جے 40۔پلس آف روڈر ایس یو وی بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

کمپنی ویب سائٹ کے مطابق حوال چین میں سب سے زیادہ ایس یو وی فروخت کرنیوالی کمپنی ہے، جس نے ہنڈائی اور ایم جی موٹرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ گریٹ وال موٹرز کی ذیلی کمپنی ہے، جس کی خاص توجہ ایس یو ویز اور پک اپس پر ہے۔

سازگار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے، جو جاپان سمیت 20 ممالک کو تین وہیلر گاڑیاں برآمد کرتی ہے۔ اس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 24 ہزار یونٹس ہے۔

ابتدائی طور پر صنعت کو توقع تھی کہ گرین فیلڈ اسٹیٹس حاصل کرنیوالی نئی کار ساز کمپنیاں رواں سال (2021ء) کے اختتام تک اپنی گاڑیاں لانچ کردیں گی تاکہ پالیسی کے مطابق مراعات سے استفادہ کرسکیں۔

تاہم اب ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ گرین فیلڈ اسٹیٹس کی حامل کمپنیاں اس سال (2021ء) کے اختتام کے بعد بھی نئی گاڑیاں لانے کیلئے حکومت سے اجازت حاصل کرسکتی ہیں۔ پالیسی کے تحت پانچ سالہ ٹیکس مراعات جون 2026ء کے بعد دستیاب نہیں ہوں گی، جس کا مطلب یہ ہے کہ جون 2021ء کے بعد متعارف کرائی گئی گاڑیاں مکمل پانچ سال تک ٹیکس مراعات حاصل نہیں کرسکیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ نے اسلام آباد کےنزدیک یہ سحرانگیز آبشاردیکھا ہے؟

کیا آپ نے اسلام آباد کےنزدیک یہ سحرانگیز آبشاردیکھا ہے؟

سندھ: بڑےپیمانے پرتقرروتبادلے،ڈی جی ایس بی سی اے تبدیل

سندھ: بڑےپیمانے پرتقرروتبادلے،ڈی جی ایس بی سی اے تبدیل