in

ٹویوٹا فورچونر کی قیمت میں سوا 2لاکھ روپے کمی کاامکان

ٹویوٹا فورچونر کی قیمت میں سوا 2لاکھ روپے کمی کاامکان

حکومت نے ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 2.5 فیصد تک کمی کردی، جس سے ٹویوٹا فورچونر سگما 4 کی قیمتوں پر بھی فرق پڑے گا اور 96 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی ایس یو وی کے نرخ میں 2 لاکھ 24 ہزار روپے کی کمی متوقع ہے۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ریسرچ انالسٹ طہٰ مدنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس صارفین کی جانب سے ادا کیا جاتا ہے اس لئے کمپنی کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

حکومت کی جانب سے ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر 2.5 فیصد، ایک ہزار سے اوپر اور 2 ہزار سی سی سے نیچے کی گاڑیوں پر 5 فیصد اور دو ہزار سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر 7.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہوتی ہے، تمام طرز کی گاڑیوں کی قیمت میں 2.5 فیصد تک کمی ہوگی۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 2.5 فیصد کمی کے بعد اب ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیاں ایف ای ڈی سے مستثنیٰ ہوں گی، ایک ہزار سی سی سے اوپر اور دو ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر 2.5 فیصد اور 2 ہزار سی سی سے اوپر والی کاروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 5 فیصد ہوگی۔

ابتدائی طور پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر 2.5 فیصد ایف ای ڈی ہٹانے کا اعلان کیا تھا جبکہ سیلز ٹیکس بھی 17 فیصد سے کم کر کے 12.5 فیصد کردیا گیا تھا۔

یہ اقدام چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے اٹھایا گیا تھا۔ اس سطح کی گاڑیاں مڈل اور کم آمدنی والے افراد استعمال کرتے ہیں۔

بعد ازاں وزیر خزانہ نے ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی ایک ہزار سی سی تک کی کاروں تک بڑھانے کا اعلان کیا اور بالآخر تمام کاروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کردی گئی۔

ٹویوٹا فورچونر کے علاوہ 3500 سی سی کی کیا سورینٹو کی قیمت میں بھی ایک لاکھ 95 ہزار روپے کی کمی ہوسکتی ہے۔ ٹویوٹا کرولا گراندے کی قیمت 95 ہزار روپے، ہونڈا بی آر وی آٹو کے نرخ بھی 79 ہزار روپے تک گر سکتے ہیں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئمہ مساجد کو سرکاری اعزازیہ دیےجانے پر علماء تقسیم کیوں؟

آئمہ مساجد کو سرکاری اعزازیہ دیےجانے پر علماء تقسیم کیوں؟

ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے کرنسی ریٹ