in

بینک سے رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ،ایف بی آر

بینک سے رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ،ایف بی آر

فنانس ایکٹ 2021 کے تحت بینک سے رقم نکلوانے سمیت متعدد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیئے گئے ہیں۔

فنانس ایکٹ 2021 کے تحت بینک سے رقم نکلوانے سمیت متعدد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیئے گئے ہیں۔

  ڈومیسٹک یا انٹرنیشل ہوائی سفر، معدنیات، استعمال شدہ گاڑیوں کی خریداری، سی این جی اسٹیشنز  اور کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بیرون ملک رقوم بھجوانے پر بھی ودہولڈنگ ختم کردیا گیا ہے جبکہ 5 منٹ سے زائد فون کالز پر 75 پیسےکی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے ترامیمی نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری ٹیکس دہندگان کے لیے بزنس اکاؤنٹ کی فراہمی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔  قابلِ ٹیکس آمدنی پر ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور اُنہیں گرفتار کیا جائے گا، ٹیکس کی چوری کا تعین تھرڈ پارٹی کے طریقے کے ذریعے ہوگا۔

ایف بی آر نے سال 2021 کے لیے آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا فارم بھی جاری کردیا ہے۔ اس کے علاوہ گوشوارے آن لائن ویب پورٹل یا ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے اسمارٹ فونز سے بھی 30 ستمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت کے ایک اور بڑے اداکار 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے 

بھارت کے ایک اور بڑے اداکار 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے 

عزیربلوچ عدالت میں اپنے اقبالی بیان سے دوبارہ منحرف ہوگیا

عزیربلوچ عدالت میں اپنے اقبالی بیان سے دوبارہ منحرف ہوگیا