in

نہر سوئز کو ایک ہفتے تک بند رکھنے والے جہاز کا مالک مصر کو کتنا ہرجانہ ادا کرے گا جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں 

نہر سوئز کو ایک ہفتے تک بند رکھنے والے جہاز کا مالک مصر کو کتنا ہرجانہ ادا کرے گا جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں 

نہر سوئز کو ایک ہفتے تک بند رکھنے والے جہاز کا مالک مصر کو کتنا ہرجانہ ادا کرے …

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رواں برس مارچ کے ماہ میں مصر کی نہر سوئز کو تقریباً ایک ہفتے تک بند رکھنے والے جہاز ایور دی گیوین کے مالک پر اس قدر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے کہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں ۔ العربیہ نے ذرائع سے بتایا کہ مصر کی حکومت نے جہاز ایور دی گیوین کے مالک کی کمپنی سے ابتدائی معاہدے پر دستخط  ہو گئے ہیں ۔

معاہدے کے مطابق مصر کی حکومت کوئی قانونی کارروائی نہیں کرے گی  نہ ہی اس بارے کوئی شکایت درج کرے گی تاہم اس کے عوض کمپنی مالک مصر کی حکومت کو 540 ملین ڈالرز کی رقم ادا کرے گا جو پاکستانی روپوں میں قریباً 84 کھرب 78ارب روپے بنتی ہے جبکہ پاکستان کا مالی سال 2021-22 کیلئے مجموعی بجٹ قریب 84 کھرب 87ارب کا ہے ۔

واضح رہے کہ مارچ کے ماہ میں نہر سویز میں تقریباً چھ دن تک جہاز کے پھنسے رہنے سے آمد و رفت معطل ہو گئی تھی ، اس دوران دونوں اطراف سے آنے جانے والے سینکڑوں بحری جہاز بھی پھنس کر رہ گئے تھے اور عالمی تجارتی سامان بھی تاخیر کا شکار ہوا ۔ 

مزید :

بین الاقوامیبزنس



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹرعطاالرحمان نےپاکستان میں کروناکی نئی قسم کی موجودگی کاامکان ظاہرکردیا

ڈاکٹرعطاالرحمان نےپاکستان میں کروناکی نئی قسم کی موجودگی کاامکان ظاہرکردیا

کراچی رینجر اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی رینجر اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار