in

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ نرخ 50 روپے جبکہ فی اونس 4 ڈالر گرگئے۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ نرخ 50 روپے جبکہ فی اونس 4 ڈالر گرگئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 50 روپے کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 950 روپے اور 10 گرام سونا 44 روپے سستا ہوکر 96 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز بھی سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے، 10 گرام 170 روپے اور فی اونس 8 ڈالر سستا ہوگیا تھا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 4 ڈالر کمی سے 1842 ڈالر پر آگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.29 ڈالر کمی سے 25.43 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر سستا ہوگیا، آج کے کرنسی ریٹ

امریکا نے دو عرب ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

امریکا نے دو عرب ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی