اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق حبیب میٹرو پولیٹن بینک پر جرمانہ اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے۔
اپنے نوٹس میں اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ بینک کو ریگولیٹری قوانین کی اندرونی انکوائری کی بھی ہدایت کردی گئی ہے، جب کہ قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث آفیشلز کیخلاف بھی انضباطی ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے عالمی ادارے نے پاکستان کو سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر سال 2000 کی دہائی سے دہشت گردوں کی معاشی معاونت اور پشت پناہی کے الزامات کا سامنا کرتا آ رہا ہے۔